بندہ ’’ایمان دار‘‘ ہے … لیکن اس کی حکومت میں کرپشن مزید16 درجے بڑھ گئی ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق، پاکستان جو2020 ء میں124 ویں پوزیشن پر تھا …16 درجے مزید بلند ہوکر140 پوزیشن پر آگیا، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ موجودہ دور حکومت میں ، حکومتی دعوئوں کے برعکس کرپشن کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئی ہے۔وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ ان کے وزراء اور مشیروں کی فوج ظفر موج تو پاک پوتر ہے ان کی ٹیم کے ہاتھ تو مکمل صاف ہیں، ہاں البتہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں جو16 درجے کرپشن میں اضافے کی بات کی ہے تو اس کی ذمہ داری پھر کس پرعائد ہوتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان جوحکومت سے باہر آکر خطرناک ہونے کا اعلان فرما رہے ہیں، ان سے سوال توبنتا ہے کہ ایک خطرناک وزیراعظم کی حکومت میں کرپشن کے کیڑے مکوڑے ڈرنے کے لئے تیار کیوں نہیں؟ بندہ ایماندار ہو اورپھر بھی اس کی ناک تلے کرپشن کے دریا بہتے رہیں ، لوٹ مار مچی رہے، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے؟ مجھے ایماندار بندے سے ذاتی طور پر ہمدردی ہے، عمران خان کرپشن کو ختم کرنے کے دعوے کے ساتھ حکومت میں آئے تھے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ہی رپورٹ چیخ چیخ کر بتا رہی ہے کہ عمران خان کا کرپشن ختم کرنے کا بیانیہ کرپشن ہی کے بہتے دریا میں ڈبکیاں کھا رہا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ کرپشن وزیراعظم نے کی لیکن کرپشن مافیا کو پٹہ ڈالناکس کی ذمہ داری ہے؟ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اورداخلہ شہزاد اکبر کا استعفیٰ تو سامنے آگیا، بقول وزیراعظم کے مشیر شہباز گل ’’شہزاد اکبر کی کارکردگی سے شریف فیملی خوفزدہ ہے‘‘ تو کیا شہزاد اکبر سے استعفیٰ شریف فیملی کا ’’خوف‘‘ دور کرنے کے لئے لیا گیا ہے؟ ’’احتساب‘‘ وزیراعظم کے بیانیے کی بنیاد تھا، حکومت بنانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے احتساب کی ذمہ داری شہزاد اکبر کے سپرد کی تھی، کہا جاتا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے جیسے ادارے بھی عملاً ان کے زیر کنٹرول رہے، ساڑھے تین برس سے زائد عرصہ وزیراعظم شہزاد اکبر کی مکمل سرپرستی کرتے رہے، لیکن اس سب کے باوجود احتساب کے نام پر ڈرامہ بازیوں کے علاوہ عوام کو کچھ نظر نہیں آیا، شہزاد اکبر نیب اور ایف آئی اے کے بھرپور تعاون کے باوجود شریف اور زرداری خاندان سے ایک روپیہ بھی برآمد نہ کرواسکے، کوئی قوم کو بتائے کہ شہزاد اکبر نے احتساب کے نام پر قومی خزانے کو کتنا چونا لگایا …’’احتساب‘‘ کے نام پر کتنے اخراجات کئے گئے؟ اور ان پیسوں سے کس کس نے کہاں کہاں گلچھڑے اڑائے؟
عمران خان آج کل ’’خطرناک‘‘ بننے کے چکر میں مبتلا ہیں، ان کے اس بیان کو لے کر یار لوگ اپنی اپنی مرضی کا جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں،خدا کے یہ بندے نجانے کب سیریس ہوں گے؟ ارے بھائی، اگر عمران خان ’’خطرناک‘‘ بننے کا ارادہ کرچکے ہیں تو اس کا انہیں حق حاصل ہے مگر آپ کو ان کی اس بات پر جگتیں مارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،لیکن عرض کروں کہ احتساب کا ’’جن‘‘ تو مستعفی ہوگیا اور جن کی دشمنی میں اندھا ہوکر آپ نے احتساب کا بیانیہ تیار کیا تھا ان دشمنوں کے کھیسے میں سے آپ چوری اور لوٹ مار کے چار آنے بھی برآمد نہیں کرواسکے، وہ اسی طرح دندناتے پھر رہے ہیں، پریس کانفرنسیں کررہے ہیں، چا ر پانچ سال سے آپ کے ’’ٹائیگرز‘‘ سوشل میڈیا پر جن کو تول تول کر گالیاں دیا کرتے تھے، جن کے خلاف الزامات اور بہتان طرازیوں کے طوفان اٹھایا کرتے تھے اب انہوں نے بھی آپ کو نجانے کیا کیا کہنا شروع کر دیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے تو آپ کے ’’احتساب‘‘ کے دعوے کی پوری لنکا ہی ڈھا دی ہے، پاکستان کے تاجر، صنعت کار الگ سے سر پکڑے بیٹھے ہیں ، مزدور، کسان اور غریب عوام مار گئی مہنگائی کارونا رو رہے ہیں، جن دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے دعوے کیے جارہے تھے ان دہشت گردوں کے دوبارہ متحرک ہونے کی ’’نوید‘‘ وزیر داخلہ سنا رہے ہیں، سی پیک کا منصوبہ کس کھڈے میں جاپڑا ہے اس کی کسی کو خبر ہی نہیں، عوام پوچھ رہے ہیں کہ آخر اب کیا ہوگا؟ سوئس بینکوں میں پڑی ہوئی دولت پاکستان واپس کون لائے گا؟ پاکستان کی آئی ایم ایف سے جان کون چھڑائے گا؟
پاکستانی قوم پر مسلط مہنگائی کے ’’جن‘‘ کو واپس بوتل میں بند اب کون کرے گا؟ شہزاد اکبروں، زلفی بخاریوں اور فواد چودھریوں کا اب احتساب کون کرے گا؟ بندہ تو ایماندار ہے، مگر کرپشن کے بہتے دریا کے سامنے بند کون باندھے گا؟ بندہ توایماندار ہے لیکن شریف اور زرداری خاندان سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کون کرے گا؟ بندہ تو ایماندار ہے لیکن قوم کی پشت پر مہنگائی کے تازیانے برسانے والوں کو کون قابو کرے گا؟ زمینی صورت حال یہ ہے کہ صادق اور امین وزیراعظم کے ہوتے ہوئےکاروباری صورت حال کچھوے سے بھی زیادہ سست روی کا شکار ہے ، دوکاندار کے لئے دوکان کھولنا مشکل، فیکٹری مالکان کے لئے فیکٹریاں چلانا مشکل، کسان کھادکی تلاش میں مارے مارے پھرنے پرمجبور،سرکاری ملازمین کا گزارہ تنخواہوں میں ناممکن، تاجر کے لئے تجارت کرنامشکل، بڑھتے کرایوں کی وجہ سے مسافروں کے لئےسفر کرنا مشکل،پٹرول مہنگا،بجلی،گیس، آٹا،چینی،کوکنگ آئل،دالیں،گوشت، دودھ، دہی، بیکری کی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں پر،جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ، تعلیم اور صحت کےشعبے ’’ہچکولوں‘‘پر،روزگار رہے ہی نہیں،ایماندار بندہ بتائے کہ اب کیا ہوگا؟
by TaboolaPromoted Links
You May Like
Man Turns Old Airplane Into His Dream Home
ReadBakery
Ivanka Trump Is Now 40: These Are Her Best Fashion Moments
Bedtimez
جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکالا گیا یا نہیں؟ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا تہلکہ خیز دعویٰ
Tiger Wood's Ex-Wife Is 41, Wait Until You See Her
Sizzlfy
Wife Goes To Bathroom, Waitress Tells Husband This
Gadgetheory
Rare Photos Of Diana - No. 8 Will Surprise You
Oceandraw
تازہ ترین خبریں
بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی
بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی
نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا
نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا
شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق
شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق
سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا
کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا
6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس
6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس
ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا
ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا
فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی
فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی
موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا
موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا
کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا
کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا
اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟ نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی
اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟ نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی
وزیراعظم عمران خان کی شیخ رشید کیساتھ کیا ناراضگی ہے؟وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اندر کی بات بتا دی
وزیراعظم عمران خان کی شیخ رشید کیساتھ کیا ناراضگی ہے؟وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اندر کی بات بتا دی
آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کب آرہی ہیں؟ شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کب آرہی ہیں؟ شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
جہانگیر ترین اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں یا نہیں؟ جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنماکا دبنگ اعلان
جہانگیر ترین اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہیں یا نہیں؟ جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنماکا دبنگ اعلان
جھٹکے، کرپشن کا ریکارڈ، راوی اربن پراجیکٹ کالعدم
جھٹکے، کرپشن کا ریکارڈ، راوی اربن پراجیکٹ کالعدم
تہذیبی چیلنج ٗ سیرت طیبہؐ سے رہنمائی لینے کی ضرورت
تہذیبی چیلنج ٗ سیرت طیبہؐ سے رہنمائی لینے کی ضرورت
روح میں گھاٹا
روح میں گھاٹا
بھارت کا یوم جمہوریہ
بھارت کا یوم جمہوریہ
پاکستان اور ترقی کے ذرائع
پاکستان اور ترقی کے ذرائع
پنجاب: ساڑھے تین برسوں میں29 کمشنرتبدیل
پنجاب: ساڑھے تین برسوں میں29 کمشنرتبدیل
تہذیبی چیلنج ٗ سیرت طیبہؐ سے رہنمائی لینے کی ضرورت
تہذیبی چیلنج ٗ سیرت طیبہؐ سے رہنمائی لینے کی ضرورت
اندرکی آنکھ
اندرکی آنکھ
بھارت کا یوم جمہوریہ
بھارت کا یوم جمہوریہ
ہمارے رویے ہی ہمارا مستقبل ، پاک بھارت باہمی تجارت
ہمارے رویے ہی ہمارا مستقبل ، پاک بھارت باہمی تجارت
26جنوری یوم سیاہ
26جنوری یوم سیاہ
بھارت، پاکستان طیاروں کی آمدورفت شروع
بھارت، پاکستان طیاروں کی آمدورفت شروع
موت کی خاموشی
موت کی خاموشی
کرئہ ارض کی پاکیزہ، ارفع و اعلیٰ جماعت صحابہ کرامؓ
کرئہ ارض کی پاکیزہ، ارفع و اعلیٰ جماعت صحابہ کرامؓ
معاشی ترقی اور حکومت کے دعوے
معاشی ترقی اور حکومت کے دعوے
سعودی ولی عہد سے احتساب کی استدعا
سعودی ولی عہد سے احتساب کی استدعا
ہندوتوا ، خوفزدہ کیوں ہے ؟
ہندوتوا ، خوفزدہ کیوں ہے ؟
وقت کاتمسخر
وقت کاتمسخر
بابا معاف کرو ،صاحب گھر پر نہیں ہیں!
بابا معاف کرو ،صاحب گھر پر نہیں ہیں!
دہشت گردی کی نئی لہر
دہشت گردی کی نئی لہر
کراچی! سیدنا ابوبکر صدیقؓ کانفرنس
کراچی! سیدنا ابوبکر صدیقؓ کانفرنس
صدارتی نظام کا کھٹمل
صدارتی نظام کا کھٹمل
عدالتی طلاق، خلع ،لاہور ہائیکورٹ فیصلہ؟
عدالتی طلاق، خلع ،لاہور ہائیکورٹ فیصلہ؟
کچھ پنجاب اور کراچی پولیس کے بارے میں
کچھ پنجاب اور کراچی پولیس کے بارے میں
وقتِ منادی
وقتِ منادی
وادی سندھ کی تہذیب، جنوبی ایشیا کے شمال مغربی علاقے
وادی سندھ کی تہذیب، جنوبی ایشیا کے شمال مغربی علاقے
جعلی دستاویزات اور تین مرتبہ وزیراعظم؟
جعلی دستاویزات اور تین مرتبہ وزیراعظم؟
استعارات و اصطلاحات سیاسی بیانیہ
استعارات و اصطلاحات سیاسی بیانیہ
عدالتی طلاق، خلع ،لاہور ہائیکورٹ فیصلہ؟
عدالتی طلاق، خلع ،لاہور ہائیکورٹ فیصلہ؟
سانحہ مری: 15 افسر معطل،کرونا کی تباہی
سانحہ مری: 15 افسر معطل،کرونا کی تباہی
ریکوڈک،معدنیات کاشوکیس
ریکوڈک،معدنیات کاشوکیس
توہین رسالت کی مجرمہ کو سزائے موت کا حکم
توہین رسالت کی مجرمہ کو سزائے موت کا حکم
0 Comments